ملک میں مارشل لا کا نفاذ، جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر کو عہدے سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
جنوبی کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ پر معزول صدر یون سک یول کو عہدے سے ہٹا دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کی آئینی عدالت کے 8 ججز نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی توثیق کر دی۔
جنوبی کوریا آئینی عدالت نے کہا کہ مارشل لا کے اعلان اور فوج کو پارلیمنٹ بھیجنے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی، صدر کی غیر آئینی، غیر قانونی کارروائیاں جمہوریت کے لیے خطرہ تھیں۔
عدالت نے کہا کہ یون سک یول نے فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا میں 60 دن کے اندر نیا صدارتی انتخاب کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 3 دسمبر 2024 کو ملک میں مختصر مارشل لا لگایا تھا جس کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی، اپوزیشن جماعت کی صدر کے مواخذے کی پہلی تحریک ناکام ہو گئی تھی جس پر اپوزیشن اتحاد کی جانب سے دوسری بار صدر کے مواخذے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا اور صدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت جنوبی کوریا یون سک یول عدالت نے مارشل لا
پڑھیں:
بابر اعظم ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کا شکار، تین سال میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ فارمیٹ میں مسلسل خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
بابر اعظم آخری 27 ٹیسٹ اننگز میں صرف تین نصف سنچریز بناسکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی۔
بعد ازاں مسلسل 19 اننگز میں ناکامی کے بعد بابر اعظإ نے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 کے دوران جنوبی افریقا کے دورے میں تین نصف سنچریز اسکور کی تھیں۔
جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچز پر مشمتل ہوم سیریز میں بابر اعظم صرف 45 رنز بناسکے تھے۔
لاہور میں آج جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جارہیے ٹیسٹ میچ میں وہ 23 رنز بناکر سائمن ہارمر کا شنکار بنے۔