بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔
وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام حکومتوں نے آئی پی پیز کو مدد فراہم کی۔پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرے والوں کو قوم کے سامنے لانا پڑےگا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے۔
عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس دہندہ ہیں۔ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے۔ ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا۔پرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا۔ ہم نے دھرنے میں یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ ٹیکس سلیب کو ریوائز ہونا چاہیے۔ آئی پی پیز ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے۔ آئی پی پیز کو ٹیکس سے استثنا دے دیا جاتا ہے ہمیں معلوم ہے کہ آئی پی پیز والے کون لوگ ہیں۔ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو قوم کے سامنے لانا پڑے گا۔آئی پی پیز کو فکس کر کے ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ کے نام پر سب کچھ مل رہا ہے۔ آئی پی پیز والے ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے گزشتہ چند سالوں میں ان کو 1700 ارب روپے ٹیکس معاف کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہناتھا کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ آغاز ہے اختتام نہیں ہے۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ روز بھی 7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ تیل کی قیمت 5،6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ہمارے ہاں قیمت کو کم نہیں کیا جارہا بلکہ ایک طرف پٹرول کی قیمت پھر اس پر ٹیکس اور پھر ایک لیوی جو پہلے 60 روپے تھی۔ پھر 70 روپے کردی اور اب کہتے ہیں 80 روپے کریں گے۔ اس طرح تو آپ ایک ہاتھ دیکر دوسرے سے لینے کی بات کررہے ہیں۔جب تک پٹرول سستا نہیں ہوگا، جب تک بجلی کی قیمت مزید کم نہیں ہوگی، تو صنعتیں کیسے چلیں گی اور عام آدمی کیسے پنپ سکے گا۔ تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دے رہا ہے۔ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب روپے ٹیکس جمع کرا ئے گا جبکہ جاگیر دار طبقہ صرف 5 ارب روپے ٹیکس جمع کرائےگا۔جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے۔ عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس دہندہ ہیں۔ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں یہ چند سو لوگ ہیں جو ہزاروں ارب کما چکے ہیں ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا۔2019 تک ان کا ریکارڈ آتا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ آنا بند ہوا خود حکمران طبقے کا اعمال نامہ سامنے آئے گا اس لئے ایسا نہیں کیا جاتا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آئی پی پیز کو بجلی کی قیمت قیمتوں میں تنخواہ دار رہا ہے تھا کہ
پڑھیں:
اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علماء کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھیں۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025ء (MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش پروفیسر مجیب الرحمن اور دیگر کئی رہنماؤں و دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کیساتھ ہیں۔ دریں اثناء امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی جسے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) بھی کہا جاتا ہے کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے صدر اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM) ڈاکٹر حیات خان، صدرICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقاتیں کیں اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔