ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کےلیے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سماعت کے دوران بجلی ریلیف پیکج کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
نواز شریف نے کہا کہ بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔ مسلم لیگ ن کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف ملتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ منہگائی میں مسلسل کمی مسلم لیگ ن کی بہترین معاشی پالیسیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔