بجلی کی قیمتوں میں کمی کا بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے‘ حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، نواز شریف اور ن لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امیدِ سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت، صنعت اور تجارت کے لیے خوش آئند ہے۔حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی کا سفر شروع ہوا چاہتا ہے جو صرف نیک نیتی، محنت اور قابلیت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔