سائنسدانوں کی بڑی تعداد امریکہ سے ہجرت کر سکتی ہے، سروے رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
معروف جریدے نیچر کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ یورپ اور کینیڈا کو ان سائنسدانوں کے لیے ہجرت کے لیے اہم مقامات ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ سائنسدانوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ سکتی ہے۔ سروے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں نے ملک کے بہت سے سائنسدانوں کو اپنی زندگیوں اور کیریئر پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معروف جریدے نیچر کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں 1200 سے زائد سائنسدانوں میں سے تین چوتھائی یا تقریباً 900 سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے ہجرت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں یورپ اور کینیڈا کو ان سائنسدانوں کے لیے ہجرت کے لیے اہم مقامات قرار دیا گیا ہے، یہ رجحان خاص طور پر ان نوجوان محققین میں نمایاں ہے جو اپنے کیریئر کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے 690 پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین میں سے 548 نے کہا کہ وہ ملک چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹریٹ کے 340 طلباء میں سے 255 کا بھی یہی فیصلہ ہے، اس کی ایک اہم وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقی بجٹ میں زبردست کٹوتی کی ہے اور وفاق کی مالی اعانت سے چلنے والی سائنسی تحقیق کے بڑے حصے کو روک دیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
امریکہ کی اہم شخصیت نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا
امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔
یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر جیک برگمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔