بی ایل اے کیخلاف لاہور میں مظاہرہ، سیاسی شخصیات، عوام کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے خلاف لاہور میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات نے کی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رنگ لانگو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والوں کی آلہء کار ہیں اور غیر ملکی طاقتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دشمنان ارض پاک کو بہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ پاک آرمی لورز موومنٹ کے قائدین نے کہا، "ماہ رنگ لانگو نے نہ صرف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سازشیں کی ہیں بلکہ یہ بی ایل اے کے اہم سہولت کار ہیں، جنہوں نے پاکستانی عوام کے خون سے ہاتھ رنگے ہیں۔ سردار اختر مینگل عوام کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اور بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ بالکل بھی مخلص نہیں۔ مظاہرے کے شرکاء نے اپیل کی کہ ماہ رنگ لانگو کے خلاف غداری ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔ مقررین نے کہا، "پاکستانی مزدوروں کا قتل عام اور بی ایل اے کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں پر خاموشی ماہ رنگ لانگو کی وطن دشمنی کا ثبوت ہے۔ ’’مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور تشویشناک حالات کے پیش نظر سخت اقدامات کیے جائیں اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت فوری طور پر اقدامات کرے۔ پاک افواج کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ماہ رنگ لانگو بی ایل اے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔
Post Views: 3