میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 ہو گئی ہیں ۔ العربیہ نیوز کے مطابق میانمار میں تباہ کن زلزلے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 354 تک پہنچ گئی ہے، 4ہزار 850 افراد زخمی اور 220 تاھال لاپتہ ہیں ۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ میانمار میں 28 مارچ کو 7.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میانمار میں
پڑھیں:
ترکیہ میں 6.2 شدت کا زلزلہ، کئی یورپی ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز ترکیہ کے شہر مرمرا ایگریلیسی کے جنوب مشرق میں 21 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول 40 منٹ میں 3 بار زلزلوں سے لرز اٹھا۔ زلزلے کے جھٹکے یوکرین، یونان، بلغاریہ، رومانیہ اوردیگرممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔
Post Views: 2