ہلاک خارجی شہریار کی والدہ کی طرف سے عوام کیلئے خصوصی پیغام سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوراج کی دہشتگردی سے خیبرپختونخوا میں متاثرین کی ایک بڑی تعداد انتہا پسندی کو مسترد کر رہی ہےاس حوالے سے ہلاک خارجی شہریار کی  والدہ کا پیغام سامنے آیا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خارجی شہریار کی والدہ کے مطابق میرا بیٹا شہریار مدرسے میں پڑھتا تھا، اسے فتنہ الخوراج ہم سے دور لے گئے، وہ حکومت کیخلاف لڑ رہا تھا، میں اسے دو تین بار ڈھونڈنے گئی لیکن خارجیوں نےمیرے بیٹے کو مجھے واپس نہیں کیا، فتنہ الخوارج کے ظالموں  نے میرے بیٹے کو مجھ سے لے جا کر حکومت کے خلاف کر دیا۔

والدہ ، ہلاک خارجی شہریار نے کہا کہ میرا بیٹا ظالم خوارج کے ہاتھوں مارا گیا،وہ میرے  باقی بیٹوں کو بھی رابطہ کرکے ہراساں کر رہے ہیں، "ہم خوراج سے بہت تنگ ہیں، اور اسی وجہ سے  یہ گاؤں چھوڑ رہے ہیں، میری تمام ماؤں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ "اس سے قبل روح اللہ نامی بدنام زمانہ دہشتگرد کے والد نے بھی اپنے بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ فتنہ الخوراج کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کی واضح مثالیں حالیہ دنوں میں سامنے آئی ہیں، فتنتہ الخوراج کم عمر پاکستانی قبائلی نوجوانوں کو دہشتگردی کی آگ میں ایندھن کے طور پر دہشتگردی میں استعمال کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین نے کہا کہ "ہلاک دہشتگرد شہریار کی والدہ کا دہشتگردوں کیخلاف بیان معمولی نوعیت کا واقعہ نہیں، فتنتہ الخوراج کی صفوں میں شامل دہشتگردوں کے والدین  کی جانب سے اظہار لاتعلقی اور دیگر بیانات کا سلسلہ عوام کے دہشتگردی سے متنفر  ہونے کا واضح ثبوت ہے، مذہب کا لبادہ اوڑھے فتنتہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستانی عوام کے کھلے دشمن ہیں"

دفاعی ماہرین  کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو چاہئے کہ فتنہ الخوارج کے گھناؤنے چہرے کو پہچانیں اور اپنے بچوں کوخوارج کے پروپیگنڈے کا شکار ہونے سے بچائیں، یہ تبدیلی پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے، یہ بات ثابت کرتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

دفاعی ماہرین  نے مزید کہا کہ "فتنتہ الخوارج کا مذہب سے دور دور تک تعلق نہیں بلکہ یہ مکروہ عناصر پاکستان دشمن قوتوں کے ایما پر پاکستان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، فتنہ الخوراج کے بنوں میں چوکی پرحملے، تیراہ میں سکیورٹی اہلکار کے گھرکا محاصرہ ،کرک اور لکی مروت میں دہشتگردوں کیخلاف عوام کا اتحاد دہشتگردوں کی بڑی ناکامی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خارجی شہریار فتنہ الخوراج دفاعی ماہرین ہلاک خارجی شہریار کی نے کہا کہ کی والدہ

پڑھیں:

آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام

گلگت بلتستان کا 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملکی قیادت نے علاقے کے عوام کی جرات، حب الوطنی اور 1947 میں پاکستان کے ساتھ الحاق کے تاریخی فیصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام اور پوری قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ہمیں یاد آتا ہے کہ کس طرح علاقے کے بہادر اور محبِ وطن عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میرا گھر ہے، یہاں کے عوام نے اپنی مرضی سے 1947 میں پاکستان کا انتخاب کیا، صدر آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ یہ دن اُن کی قربانیوں، عزم اور مادرِ وطن سے محبت کی یاد دلاتا ہے، اس جذبہ نے خطے کی تاریخ کا رخ بدل دیا۔

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ خطے کے نوجوان قومی دھارے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں آزادی، اتحاد اور ترقی کے سفر کو نئی توانائی اور ولولے کے ساتھ جاری رکھنے کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی: رینجرز کا فتنہ الخوارج کے خلاف بڑا ایکشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • پشاورتھانے میں دھماکا، اہلکار شہید۔ہنگو میں ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گلگت بلتستان کے پاکستان سے الحاق کے دن پر خصوصی پیغام
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام