عظمیٰ بخاری کے بیان پر شرجیل میمن کو افسوس، سعدیہ جاوید کو ہنسی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔
سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آرہی ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات ناقص ہونے پر افسوس ہے۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بتائیں صدر کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ.
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری صاحبہ کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپ نے آئین پڑھا ہے، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے، بلاول بھٹو نے کہا کسی صورت کینال منصوبے کو بننے نہیں دیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید
پڑھیں:
گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
سندھ کے مختلف علاقوں میں24 گھنٹوں میں 3,522 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سندھ کے ے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ گدو کے مقام پر پانی کا بہاو چھ لاکھ 24 ہزار کیوسک جبکہ سکھر پر پانی کا بہاو پانچ لاکھ 60 ہزار کیوسک ہے۔ کوٹری پر پانی کی آمد 284,325 کیوسک اور اخراج 273,170 کیوسک ہے۔سینیئر وزیر کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 3,522 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک 173027 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں سے 469 افراد اب بھی ریلیف کیمپس میں مقیم ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ صوبے بھر میں 183 فکسڈ اور موبائل ہیلتھ سائٹس کام کر رہی ہیں جہاں اب تک تقریبا 93 ہزار افراد کو امداد فراہم کی جا چکی ہیں۔