ملکی صورتحال نازک،حکمران ہوش کے ناخن لیں،فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
ملکی صورتحال نازک،حکمران ہوش کے ناخن لیں،فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بردباری، اصلاحی طرز فکر اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت اور تصادم کی سیاست سے ملک مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے، جبکہ برداشت اور قومی مفاد کو ترجیح دے کر ہی پاکستان مخالف قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ شورکوٹ پر جماعتی عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام رواں ماہ ایک اہم اور اعلی سطحی جماعتی اجلاس منعقد کر رہی ہے، جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں اتفاقِ رائے خوش آئند ہے، تاہم ان کے باہمی اختلافات بھی ختم ہونا ضروری ہیں تاکہ ایک متحد سیاسی قیادت ملک کو درپیش چیلنجز کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کسی سے ڈھکے چھپے نہیں رہے اور صوبے میں کرپشن کے الزامات صرف سیاسی مخالفین کی باتیں نہیں رہیں بلکہ یہ عوامی سطح پر موضوع گفتگو بن چکے ہیں۔ملک میں بدامنی اور بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان مسائل کے حل کے لیے مخلصانہ اور ذمے دارانہ اقدامات کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی عمومی مجلس کا اجلاس بلایا گیا ہے،
جس میں یہ اہم فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا جماعت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کرے یا اپنے پلیٹ فارم سے اکیلے یہ سفر جاری رکھے۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کا مقصد آئین کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی اور عوامی وقار کی بحالی ہے اور اس مشن کے لیے ہر ممکن راستہ اختیارکیاجائیگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے، مولانا فضل الرحمان
پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ پنجاب کے شہر ملتان میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ایجنڈا کے ذریعے نوجوان نسل کو مشتعل کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنٹس پریشان ہیں نوجوان نسل کو مشتعل ہونے سے کیسے بچایا۔؟ ہم نے نوجوان نسل کو بچا لیا اسی لیے بیرونی ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے واقعات کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، بیرونی ایجنڈا ہے کہ مذہب سے لاتعلق ہوجاؤ اور روشن خیالی کی طرف آجاؤ، آئین میں لکھا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہمیں فرقوں میں لڑانے کی کوشش کی، افغانستان کو تباہ و برباد کردیا، کہتے ہیں کہ امن کیلئے آئے ہیں، عراق، شام، فلسطین کو تباہ کردیا اور تب بھی یہی کہتے ہیں کہتے ہیں کہ ہم امن کیلئے آئے ہیں۔