اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم کو نشانے پر لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے وزیراعظم شہباز شریف کو نشانے پر لے لیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی 60 روپے مہنگی کرکے اب 7 روپے کم کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بجلی کا فی یونٹ 17 روپے تھا جو اب 34 روپے ہے، مہنگائی 212 فیصد بڑھ گئی ہے۔
ملک احمد خان بھچر نے مزید کہا کہ رمضان میں چینی 172 روپے کلو ہوئی، ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہی تھی، ستھرا پنجاب کی قیمت لوگوں کے بلوں میں لگ کر آرہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج گندم 2000 روپے من فروخت ہورہی ہے، جو 25 سال میں سستی ترین ہے، اسٹاک کرنے والے اب گندم اٹھا لیں گے، آگے بڑا بحران آرہا ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ کسانوں نے کنولا کاشت کیا، انہوں نے 2 جہاز سویا بین کے منگوا لیے، کنولا 7ہزار سے 5 ہزار روپے پر آگیا ہے اور کسان پٹ گیا۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو دیا جانے والا سولر انورٹر ٹیوب ویل چلانے کے قابل نہیں، ن لیگ نے ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا دیں۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اب یہ جناح اسپتال کو آؤٹ سورس کرنے جارہے ہیں ،اگر آپ لاہور کا اسپتال نہیں چلا سکتیں تو گھر بیٹھ جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ
پڑھیں:
9 مئی کیس، پی ٹی آئی کے راہنما ملک احمد بھچر کو 10 سال قید کی سزا
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کو 9 مئی کے کیس میں 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سرگودھا کے 70 ملزمان کو سزائیں سنا دیں، فیصلہ کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا۔ رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت تمام کارکنوں کو بھی 10،10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے احمد خان بھچر سمیت کیس کے 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔