City 42:
2025-09-18@15:57:52 GMT

افغانی پاکستان چھوڑنےمیں زیادہ وقت کیوں لگارہے؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT

سجاد پیر زادہ : پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانیوں نے یہاں اپنی آخری عید منالی ہے۔ کچھ نے چھپ کر عید منائی تو کسی نے اس امید کیساتھ کہ پاکستان انہیں پھر سے یہاں رہنے کا موقع دے گا!لیکن اب ایسا نہیں ہونے والا!

 اہم ذرائع نے 24 نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس ویزہ ہوگا! اس حوالے سے آپ معلوماتی سٹوری 24 نیوز ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے

سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی

https://www.

youtube.com/watch?v=qVu34Nc01uM

 اس ویڈیو میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ افغانی پاکستان چھوڑنےمیں زیادہ وقت کیوں لگارہے ہیں؟

 پاکستان نے افغانیوں کو اپنے ملک واپس بھجوانے کی بہت زیادہ ضرورت اس سال 2025 میں محسوس کی۔ وزارت داخلہ نے 6 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ "تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے. اس کے بعد یکم اپریل 2025 سے ملک بدری شروع ہو جائے گی۔ اور اب ایسا ہونا شروع ہوگیا ہے۔

  ماں مریم کی حکومت کے نیچے ایک اور غیب بچی کا گینگ ریپ 

 پاکستان نے 30 لاکھ افغانیوں کی خوب مہمان نوازی کی۔ پاکستان  طویل عرصے سے افغان پناہ گزینوں کو پناہ دیتا آیا ہے۔پاکستانیوں نے انہیں سر آنکھوں پہ بٹھایا۔ عزت دی۔ لیکن سرحد پار سے ہونے والے حملوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کو بڑھا دیا ہے۔ پاکستان ان حملوں کا الزام بجا طور پر افغانستان میں مقیم شدت پسندوں پر لگاتا ہے۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی کے حکومت نے افغانیوں کی بے دخلی کے لیے وفاق سے کچھ دنوں کی مہلت مانگی ہے۔ اور وفاق سے ایک اہم مطالبہ بھی کیا ہے۔ یہ مطالبہ کیا ہے؟ اس بارے میں بھی آپ تفصیلی معلومات اِس معلوماتی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں،جس کا لنک اوپر شیئر کیا جاچکا ہے۔

بادشاہی مسجد میں آنیوالےسیاحوں سےاضافی پیسےبٹورنےوالاملزم گرفتار

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 ستمبر 2025ء) پاکستان کی سکھ برادری کے رہنماؤں نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاتریوں پر پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات پر حاضری پر عائد کردہ پابندی ختم کرے، جسے انہوں نے عالمی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے خلاف قرار دیا۔

پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے نائب صدر مہیش سنگھ نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پابندی، جو 12 ستمبر کو نافذ کی گئی اور جس میں سکیورٹی وجوہات کو جواز بنایا گیا، لاکھوں سکھ یاتریوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے۔

نئی دہلی نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یہ تنازع ایسے وقت پر سامنے آیا ہے، جب دونوں ایٹمی طاقتیں مئی میںمیزائل حملوں اور اس سے پہلے کشمیر میں خونریز حملے کے بعد تعلقات محدود کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ویزے معطل ہیں اور سفارتی تعلقات کم درجے پر ہیں، تاہم امریکا کی ثالثی سے طے پانے والی دوطرفہ فائر بندی برقرار ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی سمیت تمام مذہبی زائرین کے لیے دروازے کھلے ہیں۔

خاص طور پر کرتارپور صاحب، جو سکھوں کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے، کے لیے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔ یہ مقام پاکستانی پنجاب کے ضلع نارووال میں واقع ہے، جو حالیہ سیلاب سے متاثر ہوا تھا۔

گزشتہ ماہ بارشوں اور بھارتی ڈیموں سے پانی چھوڑے جانے کے باعث کرتارپور صاحب اور آس پاس کے علاقے زیر آب آ گئے تھے اور کرتاپور صاحب کے اندر پانی کی سطح 20 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صفائی اور بحالی کے فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی اور یہ مقدس مقام ایک ہفتے کے اندر دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

پاکستانی اہلکار غلام محی الدین کے مطابق بھارت اگر پابندی اٹھا لے، تو اس سال کرتارپور میں بھارتی سکھ یاتریوں کی تعداد ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہے۔ حکومت رہائش اور کھانے پینے کے خصوصی انتظامات کر رہی ہے۔

اس بارے میں مہیش سنگھ نے کہا، ''پاکستانی حکومت نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ بھارتی یاتریوں کے لیے دروازے کھلے ہیں اور ویزے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔‘‘

ایک اور سکھ رہنما گیانی ہرپریت سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ اگر بھارت اورپاکستان آپس میں کرکٹ میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتریوں کو بھی پاکستان میں اپنے مذہبی مقامات پر جانے کی اجازت ہونا چاہیے۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ 2025: پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 21 ستمبر کو دبئی میں ہوگا
  • ایشیا کپ: پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں، رنز اور چھکے کس کے؟
  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست کیوں؟ جواب مل گیا
  • پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدہ، سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوشی دیدنی
  • ایشیا کپ میں صائم ایوب ایک بار پھر ناکام : مسلسل تیسری بار ‘0’ پر آ ئوٹ
  • ’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغانی کو عمر قید
  • جرمنی: اسلام مخالف ریلی میں حملہ کرنےوالے افغانی کو عمر قید
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا