اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ  ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے، ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔ خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی بروقت کمی کے ذریعہ عوام اور معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے، اس سے مہنگائی میں مزید کمی بھی ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے پر وزیراعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اس دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کی خوشحالی خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی

پڑھیں:

پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوارڈنیٹر نے ایک بیان میں کہا کہ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام برائے گلگت و سپیشل کوارڈنیٹر برائے وزیراعلی جی بی یاسر تابان نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہونے والی پاک فوج کا حامل ملک ہے۔ بھارت، مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی اور اپنی انٹیلیجنس کی ناکامی کو چھپانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا سہارا لے رہا ہے، لیکن وہ اس سے کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انڈین میڈیا میں جنرل بخشی جیسے غیر سنجیدہ عناصر کی چیخ و پکار اور گیدڑ بھبکیوں کا پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ممکن اقدام کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلیے نئے ٹیکس کا ارادہ نہیں،حکومت
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • پورا پاکستان اور گلگت بلتستان افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، یاسر تابان
  • بھارتی یوگا گرو حریف مشروب کے خلاف توہین آمیز اشتہار حذف کرنے پر تیار
  • چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان
  • ہمارے ڈرونز اور نام کیوجہ سے نتین یاہو کا مشتعل ہونا ہمارے لئے باعث خوشحالی ہے، انصار الله
  • سونا بیچنے کی اے ٹی ایم مقبول
  • جولانی حکومت نے فلسطین اسلامی جہاد کے دو سینیئر اہلکاروں کو گرفتار کر لیا
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی