پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ شروع ہوگا، عازمین کیلئے 280 پروازیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے قبل از حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل کو ہوگا اور مجموعی طور 280 پروازوں کیلئے بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن رواں ماہ 29 اپریل کو شروع ہوگا اور قبل از آپریشن یکم جون تک جاری رہے گا اور اس دوران مجموعی طور 56 ہزار سے زائد عازمین حج کو 280 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے میں رواں سال 20 ہزار سرکاری حج اسکیم اور 36 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے ذریعے عازمین سفر کریں گے۔ قومی ائیرلائن کا بعد از حج آپریشن 12 جون کو شروع ہوگا, جو 10جولائی تک جاری رہے گا۔ پی آئی اے انتظامیہ قبل اور بعد از حج آپریشن کے دوران بوئنگ 777 اور ائیربس 320 ساختہ طیارے آپریٹ کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع
ملک بھر میں 11 حاجی کیمپوں میں حج ویکسین کی فراہمی شروع کردی گئی ہے ۔ڈی ایچ کیو مظفر آباد، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے.حاجی کیمپوں میں ادویات کی پیکنگ اور تحائف کی تقسیم کاسلسلہ بھی شروع ہوگیا۔عازمین حج کو گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی بھی جاری ہے ،ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں۔ویکسین لگوا کر حکومت کا جاری کردہ پیلا کارڈ ضرور حاصل کریں،65سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔