ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار تھی، لیکن اب بہتری کی طرف جارہی ہے، ہم لوگ ایک ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں جمہوری نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وزیر قانون
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں جو خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہیں۔
وزیر قانون نے کہاکہ خوشی ہے ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں، گولڈن جوبلی پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان
انہوں نے مزید کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، اور ان کے بچے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم نذیر تارڑ ایس او ایس پاکستان بچے بہتر پاکستان تعلیم متحد و منظم مختلف شعبے وفاقی وزیر قانون وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعظم نذیر تارڑ ایس او ایس پاکستان بچے بہتر پاکستان تعلیم مختلف شعبے وفاقی وزیر قانون وی نیوز اعظم نذیر تارڑ ایس او ایس
پڑھیں:
وزیر اعظم کی اسلام آباد بار، پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپینڈنٹ گروپ کی برتری پر مبارک باد
وزیراعظم شہباز شریف نے انڈیپینڈنٹ گروپ اور اس کے سربراہ احسن بھون کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں واضح برتری پر مبارک باد دیتے ہوئے جیتنے والے تمام وکلا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نو منتخب نمائندے دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور معاشرے کے لئے ذمہ داری کے گہرے احساس کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیرِ قانون وکلا کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ مسلسل کوشاں اور ان سے رابطےمیں رہتے ہیں، وکلا برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اصولی مؤقف اپنایا، اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا۔