پولیس کا ڈانس پارٹی پرچھاپہ، معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 55 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
قصور (نیوز ڈیسک)پولیس نے شہر کے پوش علاقے میں جاری ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر گوجرانوالہ کی معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 25 خواتین اور 30 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Sarfraz Ali Rana (@sarfrazali523)
چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے شراب کی متعدد بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، جنہیں قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ پارٹی کے انعقاد کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا گیا تھا یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادیہ جاوید اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور جلد مزید انکشافات کی توقع ہے۔
پولیس کی اس کارروائی پر سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں شہریوں نے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
A post shared by Nida Javed (@nidajavedofficial)
مزیدپڑھیں:پنجاب کے نجی ا سکولوں کے لیے موسم گرما کی نئی ہدایات جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
شہرِ قائد میں سب سے زیادہ چالان کس ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر جاری ہوئے؟
ویب ڈیسک : ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر 24 گھنٹوں میں مزید 5791 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 3546 ای چالان ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، موبائل فون کے استعمال پر 166، اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان کیے گئے ۔ اس کے علاوہ کالے شیشوں پر 40 ای چالان ، نوپارکنگ پر 19 ، رانگ وے پر 13،اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈ پر 6ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ترجمان کے مطابق یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اورمؤثرنگرانی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہےاورعوامی تعاون سے یہ نظام مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو اور حادثات میں کمی لائی جا سکے۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد میں گزشتہ4 روزکے دوران ای چالانز کی تعداد18ہزار733 سے تجاوز کرگئی۔