بجلی کی قیمت کم کرکے شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

سیالکوٹ(سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی، شہباز شریف نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، آج سے سال، 2 سال پہلے یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہو سکتی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ معشیت کو بحال کرنا، بجلی کو سستا کرنا کوئی چھوٹا ریلیف نہیں ہے، 16، 17 فیصد کی کمی ہے، پنجاب کو دیکھ لیں، ہماری بیٹی دن رات صوبے کو چار چاند لگا رہی ہے، آپ اپنے شہر میں دیکھیں آپ کو کام ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار لیا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ عمران خان وزیراعظم تھے اور سیکیورٹی سے متعلق میں اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے تھے، جب ابھی نندھن کا جہاز گرایا گیا تو جنرل (ر) باجوہ نے کہا کہ میٹنگ کی صدارت کریں لیکن وہ نہیں آئے اور اب کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلا، ورنہ میں پارٹی کو بھی شرکت نہیں کرنے دوں گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب عمران خان قیدی نمبر 804 ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے میٹنگ میں بلا، کیا اس سے بڑا کوئی تضاد ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کئی منصوبے چل رہے ہیں ، کیا آپ نے پی ٹی آئی کے دور میں یہ باتیں سنی تھیں؟ نوز شریف، اس کا بھائی اور اس کی بیٹی جب بھی آئے گی، ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، اپنی قیادت کی طرح ہمارے تمام ساتھی اسی عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بھی قید میں رہا، ہمیں تو ایسی ملاقاتوں کی اجازت نہیں تھی کہ خواتین بھی ملنے آ رہی ہیں، پریس کانفرنسز بھی ہو رہی ہیں، بیانات بھی جاری ہو رہے ہوتے ہیں اور پھر آپس میں لڑ بھی پڑھتے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کے اپنے پلے کچھ بھی نہ ہو، وہ صبح شام لیڈر کا مرہون منت ہو، ہم یہاں الیکشن کے لیے جب نکلتے ہیں تو ووٹ نواز شریف کا ہے لیکن اللہ کی مہربانی ہے کہ 4 ووٹ کوئی ہمارا منہ دیکھ کر لحاظ کر کے بھی دے دیتا ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں جتنے بندے ہیں، اتنے ہی اس کے گروپ بن چکے، ہمیں انہیں برا بولنے کی کوئی ضروت نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے ساتھ میٹنگ میں بیٹھا، وہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے اس معاشی سفر میں جو معجزے دکھائے ہیں، وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، پی ٹی آئی والے کل کہتے تھے کہ غلامی نا منظور اور اب کہتے ہیں عمران خان کو رہا کرا، اس کے حق میں بیان دو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جو آپ کی کامیابیاں ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، معیشت کی بحالی، آپ کی برآمدات میں اضافہ، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ، شرح سود میں کمی ہوئی اور اس میں ابھی مزید کمی ہوگی، یہ باتیں آپ کو لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں، بجٹ سے پہلے پہلے آپ لوگ مزید خوشخبریاں سنیں گے اور شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ممکن کو ممکن کر دکھایا بجلی کی قیمت کم شہباز شریف نے انہوں نے کہا خواجہ آصف وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی رہے ہیں تھا کہ

پڑھیں:

انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصولی مؤقف اپنایا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارک باد دی۔

شہباز شریف نے گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یقین ہے نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ وارانہ مہارت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا، امید ہے کہ آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون مسلسل کوشاں اور رابطے میں رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پی کے ایل آئی کے جگر کی پیوندکاری کے 1000 کامیاب آپریشن پر اظہار تشکر
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • جاتی امراء ، شہباز نواز شریف ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • طورخم بارڈ غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، کوئی تجارت نہیں ہورہی، خواجہ آصف