امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جو اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی تاہم اس دورے میں عمران خان کی رہائی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔
ڈان نیوز کے مطابق پہلا وفد امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک میئر کی قیادت میں 8 سے 10 اپریل تک دورہ کرے گا، اس دوران وفد دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔
10 سے 15 اپریل تک دورہ کرنے والا دوسرا وفد امریکی کانگریس اراکین پر مشتمل ہو گا، دورے میں معیشت، تجارت، دفاعی، عسکری تعلقات اور تعلیم جیسے اہم امور ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔
کانگریسی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، امریکی کانگریس رکن جنرل جیک برگمین اور ٹام سوزی وفد کی قیادت کریں گے۔
کانگریسی وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
وفد آزاد جموں و کشمیر کا دورہ بھی کرے گا جہاں انہیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ امریکی وفد کرتارپور راہداری کا دورہ بھی کرے گا۔
خیال رہے کہ امریکی وفود کا دورہ پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حریفوں اور اتحادیوں سمیت درجنوں ممالک پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہورہا ہے جس نے عالمی تجارتی جنگ کو مزید تیز کردیا ہے۔
دورے کے منتظمین کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کانگریس کا وفد پاکستان کی داخلی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتا لہٰذا وفد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا اور نہ ہی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال 26 فروری کو امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا تھا کہ وہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔
جو ولسن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد پوسٹس میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی اگست 2023 سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہیں، جنہیں وہ ’سیاسی‘ قرار دیتے ہیں۔
میٹا نے اب تک کا طاقتور ترین اوپن سورس اے آئی ماڈل لاما 4 لانچ کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان کی رہائی کا دورہ کریں گے کرے گا
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر کابینہ کے اہم اراکین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہوگی جس میں پاک سعودی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دونوں رہنما خطے اور دنیا کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے طے پائیں گے جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت اور گہرائی فراہم کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخ، دین، اقدار اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر استوار ہیں۔
’وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان منفرد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا، تاکہ دونوں عوام کو اس کے ثمرات حاصل ہوں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب سعودی ولی عہد شہباز شریف شہزادہ محمد بن سلمان وزیر اعظم