طویل عرصے سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے طویل عرصے سے روپوش رہنما مراد سعید منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات میں مطلوب اور اس کے بعد سے مسلسل روپوش رہنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بالآخر منظر عام پر آ چکے ہیں، انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن شریک ہوئے جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا، اس دوران مراد سعید نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو بھولے ہیں جو جیلوں میں قید ہیں، حکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی جو کہ افسوسناک ہے، اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کو سپورٹ کریں، کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
بتایا جارہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، اس سلسلے میں اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے، جس کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت ملتوی کردی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نہروں کی تعمیر کے خلاف جاری مظاہروں نے پنجاب اور سندھ صوبوں کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے، جس کے باعث برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو اپنی کنسائنمنٹ بروقت پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ صورتحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے بھی ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سندھ میں نہر کے منصوبے کے خلاف مظاہرین نے پنجاب کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر رکھا ہے۔
پنجاب سے کراچی بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ سے ملک کے دیگر حصوں کی جانب جانے والے ٹرانسپورٹ ٹرکوں اور ٹرالرز کی طویل قطاریں دونوں جانب سے پھنس گئی ہیں۔ طویل قطاریں پنو عاقل شہر تک پہنچ گئی ہیں۔ میلوں تک ٹرکوں اور ٹرالرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1