پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں ملک کیلئے خوش آئند ہیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

لانس اینجلس(سب نیوز )پاکستانی نژاد امریکی سیاستدان محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیاں خوش آئند ہیں،شرح سود می کمی،سٹاک ایکسچینج میں بہتری،مہنگائی میں کمی سمیت دیگر مثبت اعشاریے پاکستانی معیشت کیلئے خوشخبری ہیں،حکومت ،سیاستدان، اسٹبلشمنٹ سمیت تمام فیصلہ ساز پاکستان کی بہتری،معاشی استحکام اور سیاسی سطح پر ماحول کی بہتری کیلئے متفقہ فیصلے کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بطور اوور سیز پاکستانی ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے ملک کے ساتھ ہیں،پاکستان سے باہر رہنے والے پاکستانی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہیں جن کی طرف سے بھیجا جانے والا قیمتی زر مبادلہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ عرصے میں حاصل کی گئی معاشی کامیابیوں کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اپنا مثبت کردار ادا کرے،ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو ختم کرنے کیلئے پائیدار ڈائیلاگ ضروری ہیں۔

حکومت کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان معاشی کامیابیوں کو استحکام دینے کیلئے فیصلہ سازی میں تسلسل پیدا کرے۔پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کو ٹیبل پر لایا جائے اور بامقصد مذاکراتی عمل کے ذریعے سیاسی استحکام حاصل کیا جائے جو معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جاری معاشی اصلاحات پر کاربند رہنے اور بہتری کی سفر جاری رکھنے سے ہی پائیدار معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی حالیہ

پڑھیں:

امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب

بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکہ جائے گا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے مزید کپاس اور سویا بین خریدنے کا خواہش مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر ضروری جانچ پڑتال یا رکاوٹیں ہیں تو اس کا جائزہ لینے کو تیار ہیں، پاکستان میں امریکی فرموں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی طور پر کان کنی اور معدنیات کے نئے شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے، پاکستان معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں سرمائے کے حصول کے لیے عالمی مالیاتی منڈیوں سے رجوع کریں گے، پاکستان کو معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر سے نکالنا ہمارا نصب العین ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو مستحکم ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے ،چین کا راستہ روکنے کیلئے پہلگام ڈرامہ رچایا،محمد عارف
  • پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، بہتر کریڈٹ ریٹنگ، مہنگائی میں کمی اہم کامیابیاں: وزیر خزانہ
  • عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری
  • امریکہ کے ساتھ معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، محمد اورنگزیب
  • ایف ای ڈی کا خاتمہ خوش آئند، پراپرٹی سیکٹر میں بہتری آئے گی ، راجہ سجاد حسین