ایم ڈبلیو ایم آج ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منائے گی، ملتان میں بھی ریلی نکالی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی چوک گھنٹہ گھر سے ملتان پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی سے علما، واعظین، سول سوسائٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام آج 8 شوال کو ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا، ملک کے مختلف شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع ملتان، رحیم یار خان، ڈیر غازی خان، لیہ، بھکر اور خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر انجینئر مہر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی احتجاجی ریلی چوک گھنٹہ گھر سے ملتان پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ احتجاجی ریلی سے علما، واعظین، سول سوسائٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جنت البقیع میں موجود آئمہ اطہار، صحابہ کرام اور ازواج مطہرات کی قبروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گوادر کے قریب معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل کا حیران کن نظارہ
تصاویر:سوشل میڈیاورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق معدومیت کے خطرے سے دوچار عربی وہیل (Arabian Humpback Whale) کے ایک بڑے گروہ کو گوادر کے قریب دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان نے بتایا کہ یہ وہیلز کا گروہ گزشتہ روز ماہی گیروں کے ایک گروپ نے دیکھا، جنہوں نے 6 سے زائد عربی وہیلز کی ویڈیو بھی بنائی۔
معظم خان کے مطابق عربی وہیل دنیا کی واحد وہیل کی نسل ہے جو بحیرہ عرب میں مستقل رہتی ہے اور عام طور پر یمن اور سری لنکا کے درمیان پائی جاتی ہے۔