خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری کی اسپتال آمد، صدر مملکت کی خیریت دریافت کی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
آصفہ بھٹو نے کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر عاصم سے اپنے والد صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق معلومات لیں۔ ڈاکٹر عاصم نے آصفہ بھٹو کو مختلف رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مملکت کی طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہبازشریف کا صدر زرداری کو فون، جلد صحتیابی کی دعا
دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری 10 روزہ نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری چند روز تک بیرون ملک قیام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف زرداری آصفہ بھٹو زرداری عیادت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو زرداری عیادت بھٹو زرداری
پڑھیں:
وزیراعظم کی یقین دہانی پر شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے حکومتی منصوبے پر تحفظات سننے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کی یہ یقین دہانی خوش آئند ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی منظوری اور تمام صوبوں کے درمیان اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 2 مئی کو سی سی آئی کا اجلاس بلانے کا وعدہ بھی کیا ہے تاکہ اس پالیسی کو باقاعدہ اختیار کیا جاسکے اور کسی بھی متنازعہ تجویز کو تاحال متعلقہ وزارت کو واپس بھیج دیا جائے گا جب تک صوبوں میں اتفاق رائے نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ناصرف آئینی اصولوں کے مطابق ہے بلکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور اتحاد کو بھی فروغ دیتا ہے۔