City 42:
2025-09-17@23:56:33 GMT
آصفہ بھٹو کی نجی ہسپتال آمد، صدر مملکت کی خیرت دیافت کی
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک:آصفہ بھٹو زرداری کی نجی ہسپتال آمد، آصفہ بھٹو نے صدر مملکت کی خیرت دیافت کی۔
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو نے ڈاکٹرعاصم سے اپنے والد کی صحت سے متعلق معلومات لیں۔
ڈاکٹرعاصم نے آصفہ بھٹو کومختلف رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدرمملکت کی طبعیت میں مزید بہتری آئی ہے۔
دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چند روز تک بیرون ملک قیام کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کا بیرون ملک شیڈول دورہ ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی آمد، یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور فودان یونیورسٹی کے نائب صدر کے درمیان بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔(جاری ہے)
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یونیورسٹی کے طلباءکے ساتھ بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلباءسے پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل سٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سن ڈے گانگ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیر مقدم کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یونیورسٹی کے طلباءکے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیئے۔