Daily Mumtaz:
2025-11-02@19:21:29 GMT

شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT

شان ٹیٹ کراچی کنگز کے فاسٹ بولنگ کوچ بنا دیے گئے

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کو فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

دنیائے کرکٹ میں طوفانی اسپیڈ اور تباہ کن یارکرز کی بدولت معروف شان ٹیٹ کنگز کے نوجوان پیسرز کو اپنے تجربے سے مستفید کریں گے، وہ 2016 میں پشاور زلمی کے لیے پی ایس ایل کھیل بھی چکے ہیں۔

گزشتہ سیزن میں شان ٹیٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں، اس کے علاوہ وہ افغانستان (2021) اور پاکستان (2022-23) کے بولنگ کوچ بھی رہے ہیں۔

اپنے عہد کے خطرناک ترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے شان ٹیٹ نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 95 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں، 2007 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی شاندار فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

پروفیشنل کرکٹ میں 598 وکٹیں شان ٹیٹ کے نام ہیں، کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوگئے اور دنیا بھر میں کئی نوجوان فاسٹ بولرز کی صلاحیتوں کو نکھار چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بولنگ کوچ شان ٹیٹ

پڑھیں:

کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ولیمسن نے یہ فیصلہ اپنے بین الاقوامی کیریئر کے بوجھ کو کم کرنے کے اور ٹیسٹ و ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کے لیے کیا ہے۔

کین ولیمسن نے اپنی قیادت میں نیوزی لینڈ کو کئی یادگار فتوحات دلائیں، جن میں 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی بھی شامل ہے۔ وہ اپنی بردباری، شاندار بیٹنگ تکنیک اور قیادت کی صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کے پسندیدہ رہے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے موقع پر ولیمسن نے کہا کہ ’’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی۔ میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔‘‘

کین ولیمسن نے اپنی شاندار کیریئر میں 93 ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کی اور 2575 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ولیمسن مستقبل میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے شائقین کرکٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بچوں کا ٹیلنٹ اجاگر کرنے پر  پاک فوج کو سلام: شاہد آفریدی
  • کرکٹ آسٹریلیا کا بگ بیش لیگ کی نجکاری کا فیصلہ