ڈی سی گوادر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو گوادر سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کی اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے گوادر سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تو ان کے خلاف کارروائی کرینگے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، جس کی مکمل پاسداری تمام شہریوں پر لازم ہے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض افراد ضلع گوادر سے کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کے لئے روانہ ہو رہے ہیں، تاہم حکومت بلوچستان کی سخت ہدایات کی روشنی میں کسی فرد یا گروہ کو لانگ مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے گھروں تک محدود رہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لانگ مارچ گوادر سے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں خصوصی اجلاس میں صوبے کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اراکین اسمبلی نے صوبے میں امن و استحکام کے قیام میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا متفقہ فیصلہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرکاء کو صوبے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

اس موقع پراسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا بنیادی مقصد صوبے میں پائیدار امن کے قیام, عوام کی جان و مال کے تحفظ اور تمام مسائل کا حل افہام و تفہیم و مشاورت کے ذریعے تلاش کرنا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  •  ٹریفک پولیس خود ہی ای چالان نظام سے بچنے کے حربے اختیار کرنے لگی
  • خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کافیصلہ
  • افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد
  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کے انتخابی شیڈول جاری، 28 دسمبر کو پولنگ ہوگی
  • سندھ بلڈنگ ،پی ای سی ایچ ایس میں خلاف ضابطہ تعمیرات جاری
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جمعیت علماء اسلام کے تحت عوامی حقوق کیلئے لانگ مارچ
  • پنجاب میں اسکول ٹائمنگز کی خلاف ورزی پر دس لاکھ تک جرمانہ، نیا شیڈول فوری نافذ
  • جماعت اسلامی کا احتجاجی مارچ ‘ ریڈ لائن منصوبہ فوری مکمل و حتمی تاریخ دینے کا مطالبہ
  • پنجاب : لاؤڈ سپیکر ایکٹ سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ