بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا پاکستان کرپٹو کونسل کے اسٹریٹجک مشیر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز

بائنانس کے بانی چانگ پینگ ژا کو پاکستان کرپٹو کونسل کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کردیا گیا۔ وفاقی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کرپٹو معیشت کے منظرنامے کو نئی جہت دینے والے ایک تاریخی اقدام میں، بائنانس کے بانی اور ویب 3 (Web3) کے سب سے بااثر رہنماں میں شمار ہونے والے چانگ پینگ ژا (سی زیڈ) کو باضابطہ طور پر پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کا اسٹریٹجک مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان آج پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ سی زیڈ کی ملاقات کے دوران کیا گیا،

ملاقات کی صدارت وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی، جس میں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اور وفاقی سیکریٹریز برائے قانون و آئی ٹی سمیت اہم سرکاری شخصیات شریک ہوئیں۔دورے کے دوران سی زیڈ نے وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئرمین سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، ہم دنیا کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستان جدت کے لیے تیار ہے، سی زیڈ کی شمولیت کے ساتھ ہم Web3، ڈیجیٹل فنانس اور بلاک چین پر مبنی ترقی کے ذریعے پاکستان کو علاقائی طاقت بنانے کے اپنے ویژن کو تیز کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا تھا کہ پاکستان مالیاتی دنیا کے مستقبل کے لیے اپنے دروازے کھول رہا ہے اور اس سفر میں ہماری رہنمائی کے لیے سی زیڈ سے بہتر کون ہو سکتا ہے،

وہ رہنما جس نے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج قائم کیا اور اربوں لوگوں کی مالیاتی آزادی سے متعلق سوچ بدل دی۔ کونسل کے اسٹریٹجک مشیر کی حیثیت سے سی زیڈ ضوابط، انفراسٹرکچر، تعلیم اور اپنانے سے متعلق امور پر مشاورت فراہم کریں گے، اور حکومت پاکستان و نجی شعبے کے ساتھ مل کر ایک جامع، شفاف اور عالمی معیار کا کرپٹو نظام تشکیل دینے میں کردار ادا کریں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اعلان کے موقع پر سی زیڈ نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ سے زائد افراد کا ملک ہے، جن میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی عمر 30 سال سے کم ہے، یہاں کی صلاحیتیں بے پناہ ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وزارت خزانہ کے تحت قائم کردہ پاکستان کرپٹو کونسل اس ڈیجیٹل تبدیلی کی قیادت کر رہی ہے، سی زیڈ کی تقرری ایک جرات مندانہ نئے دور کا آغاز ہے، جہاں پاکستان سنگاپور، دبئی اور سوئٹزرلینڈ کی صف میں کھڑا ہو کر Web3 کے لیے تیار ایک ترقی پسند قوم بننے جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسٹریٹجک مشیر مقرر بائنانس کے بانی کے لیے سی زیڈ

پڑھیں:

سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران

 ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ایرانی حکومتی ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ اور ان ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ممالک میں سعودی عرب کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ ہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالیہ عرصے میں سعودی عرب کی نیک نیتی نمایاں طور پر محسوس کی گئی ہے اور ایران ہمیشہ دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر زور دیتا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایران اور سعودی عرب خطے اور دنیا کے دو اہم اسلامی اور مؤثر ممالک ہیں اور مشترکہ طور پر خطے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی اور اسلامی ممالک کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ایرانی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے جس سے باہمی اشتراکات کو مزید تقویت ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان باضابطہ طور پر چین کے قمری مشن چانگ 8 کا حصہ بن گیا
  • عمران خان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنماوں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر دائر توہین عدالت کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • اداکارہ عفت عمر نے ثقافتی مشیر بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
  • پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے، جنرل ساحرشمشاد
  •  پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم