پاکستان میں نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان میں نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی، شزہ فاطمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025  سب نیوز 
اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نومبر، دسمبرتک اسٹار لنک کی تنصیب ہوجائے گی چینی کمپنیوں نے بھی درخواست دی ہوئی ہے، اسٹارلنک کو جلد لائسنس دے دیا جائے گا ۔۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین کمیٹی امین الحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اسپیس بورڈ نے اسٹار لنک کو عارضی لائسنس دے دیا ہے، مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائیگا، اسٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا کے مرحلے میں ہے۔
چیئرمین کمیٹی امین الحق نے سوال کیا کہ اسٹار لنک کے لائسنس میں کیا مشکلات ہیں؟ وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اسٹار لنک کے لائسنس کے معاملے میں کوئی مشکلات نہیں ہیں، سیٹلائٹ انٹرنیٹ ایک نئی ٹیکنالوجی ہے اور اس کے مختلف پہلو دیکھنے والے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک کے لائسنس کے لیے کنسلٹنٹ ہائرکیا گیا ہے، ریگولیشنز فائنل کرنیکے لیے کنسلٹنٹ کام کر رہا ہے، ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد اسٹار لنک کو دوبارہ اپلائی کرنا پڑے گا۔شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چین کی کمپنی نے بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے درخواست دے رکھی ہے، انفرااسٹرکچر لگنے کے بعد نومبر دسمبر میں اسٹار لنک کی سروسز پاکستان میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی کمپنی شنگھائی سپیس کام بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لیے درخواست دے چکی ہے، اور حکومت کی خواہش ہے کہ مختلف کمپنیوں کے درمیان مقابلہ ہو تاکہ صارفین کو بہتر سروسز مل سکیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسٹار لنک کے لائسنس شزہ فاطمہ کے لیے آئی ٹی
پڑھیں:
یومِ اقبال پر عام تعطیل؟ اہم خبر آگئی
ویب ڈیسک: ہر سال یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل دی جاتی ہے تاہم اس بار عوام تعطیل سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ عام تعطیلات کے نوٹیفکیشن میں یومِ اقبال کو تعطیل کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، مگر چونکہ اس سال یہ دن اتوار کو پڑ رہا ہے، اس لیے کوئی اضافی چھٹی نہیں دی جائے گی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ وہ برصغیر کے ممتاز فلسفی، شاعر اور مفکر تھے جنہوں نے تحریکِ پاکستان میں فکری رہنمائی فراہم کی۔
ہر سال اس دن ملک بھر میں یادگاری تقریبات، مشاعرے اور تعلیمی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن میں اقبال کے نظریات، فلسفہ خودی اور قومی بیداری کے پیغام کو اجاگر کیا جاتا ہے۔