چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل 2025ء ) چکن کی قیمت کم کروانے میں ناکام رہنے والی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا انوکھا اقدام، چکن مہنگا ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے چکن کی قیمت پر قابو پانے کے بجائے سرکاری لسٹ سے چکن کا ریٹ ہی غائب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سرکاری ریٹ پر مرغی کے گوشت کی فروخت کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے والی پنجاب حکومت کی انتظامیہ نے اس بحران کا انوکھا حل نکال لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کے سرکاری ریٹ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے بجائے انتظامیہ نے سرکاری ریٹ لسٹ سے مرغی کی قیمت کو ہی غائب کر دیا ہے۔ یوں انتظامیہ کے اس اقدام سے مرغی کا گوشت فروخت کرنے والوں کو اب من مانی قیمت پر مرغی فروخت کرنے کا کھلم کھلا موقع فراہم کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے جیو نیوز کے مطابق رہنما کنزیومر ایسوسی ایشن محمد یاسین کا کہناہےکہ مرغی کے گوشت کی زائد قیمت انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہے، انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گوشت اور خاص طور پر مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جہاں چکن کی قیمت 1200 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 900 روپے سے 1200روپے فی کلو گرام میں فروخت ہونے لگا، شہر میں زندہ مرغی 540 سے 650 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، راولپنڈی میں برائلر گوشت 900 روپے فی کلو میں مل رہا ہے، راولپنڈی میں برائلر زندہ چکن کا سرکاری نرخ 412 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ زندہ مرغی 540 سے 580 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جب کہ پنجاب حکومت نے برائلر مرغی کے گوشت کی بجائے صرف زندہ چکن کے نرخ مقرر کردیئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بھی عید گزرنے کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی اور مختلف علاقوں میں فی کلو 750روپے کلو اور صافی گوشت 880 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، متعدد دکانوں پر سے مرغی کے گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ ہی غائب ہے، ملتان میں 412 روپے فی کلو والا مرغی کا گوشت اب 700 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا، اسی طرح کراچی میں چکن 850 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جہاں سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو ہے۔ معلوم ہوا ہے راولپنڈی میں بڑے گوشت کا سرکاری نرخ 800 روپے فی کلو مقرر ہے مگر اوپن مارکیٹ میں یہ گوشت 1400 سے 1500 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چھوٹے گوشت کا سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو ہے تاہم یہ اوپن مارکیٹ میں 2200 سے 2300 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، کراچی میں بھی گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے جہاں بکرے کا گوشت 2000 روپے فی کلو سرکاری نرخ کی بجائے 2500 سے 2800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، بچھیا کا بغیر ہڈی گوشت 1150 روپے کی بجائے 1600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، بچھیا کا ہڈی والا گوشت 1000 روپے کی بجائے 1400 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے روپے فی کلو میں فروخت ہو مرغی کے گوشت کی فروخت ہو رہا ہے پنجاب حکومت چکن کی قیمت سرکاری ریٹ سرکاری نرخ کے مطابق کی بجائے روپے کلو کا گوشت
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔
بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس کو ملا کر بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنا دیا ہے، پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزرگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری رابطہ کریں۔