فواد چودھری، عمران اسماعیل، محمود مولوی کی امریکی ڈپٹی سفیر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی سے امریکی ڈپٹی سفیر برائے سیاسی امور زیکری وی ہارکن رائیڈر نے فواد چودھری کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں سیاسی و معاشی صورتحال پر پاک امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، طارق فضل چودھری
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات سب کے سامنے ہے، قوم جانتی ہے 9 مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں تمام شہروں میں حساس مقامات کو جلایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 9 مئی اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات سب کے سامنے ہے، قوم جانتی ہے 9 مئی کو حساس مقامات پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی وقت میں تمام شہروں میں حساس مقامات کو جلایا گیا، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا پلان تھا، تحریک انصاف کے لوگ مختلف قسم کی افواہیں پھیلا رہے ہیں جن کےخلاف شواہد نہیں تھے وہ رہا بھی ہوئے۔
وفاقی وزیرپارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ جن کےخلاف شواہد تھے انہیں سزا ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، بانی سے سماعت کے دوران صحافی ملاقات کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے جیل میں ملاقات کے لیے دن مقرر ہے۔ طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ جیل میں ملاقات لسٹ کے مطابق کروائی جاتی ہے، اڈیالہ میں عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات سے متعلق تجویز قابل عمل ہے، اس تجویز پر غور کریں گے۔