کیا یوکرین جنگ کا اختتام قریب ہے؟ پیوٹن نے جنگ بندی کی حمایت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بندی کی حمایت کر دی ہے، تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کئی اہم سوالات تاحال حل طلب ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب سنبھالنے کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، مگر اب تک کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہو سکا۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "پیوٹن جنگ بندی کے خیال کے حامی ہیں، لیکن اس سے قبل کئی معاملات پر وضاحت درکار ہے۔"
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جنگ کو دو سال سے زائد ہو چکے ہیں، اور دنیا اس تنازعے کے حل کیلئے پرامید ہے۔
واشنگٹن، ماسکو اور کیف کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں، لیکن اب تک کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔