آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
آصف زرداری کی علالت، صدر مملکت کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری کے زیر استعمال خصوصی طیارہ ایک ہفتہ تک کراچی میں کھڑا رہنے کے بعد اسلام آباد چلا گیا۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ “پاکستان ون” وزیراعظم پاکستان کے سفر کے لیے مخصوص ہے تاہم 29 مارچ کو صدر آصف علی زرداری عیدالفطر اپنے آبائی شہر نواب شاہ منانے کے لیے اسی طیارے میں اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے تھے۔ عید کی رات گئے صدر مملکت کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں رات 4 بجے ہنگامی طور پر اسی طیارے میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد سے آصف علی زرداری مقامی اسپتال میں داخل اور زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بہتر ہونے اور اندازے سے پیر تک اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا اعلان کیا گیا مگر صدر مملکت تاحال اسپتال میں ہی زیرعلاج ہیں۔ ان کا خصوصی طیارہ پیر کی صبح 8 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد روانہ ہوگیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خصوصی طیارہ اسلام آباد صدر مملکت کے بعد
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور محمد بن ھادی الحسینی سے ملاقات کی۔
واشنگٹن میں ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو پاکستان کے معاشی اشاریوں، حالیہ فِچ کی طرف سے خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور حکومت کے نجکاری کے ایجنڈے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مفاہمتی یادداشتوں کو عملی معاہدوں میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا اور کرپٹو کرنسی کے ضابطہ کار سے متعلق متحدہ عرب امارات کے تجربے سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مالیات کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔