آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ جو اس وقت آئی پی ایل میں وہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اسٹور میں خریداری دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کے مداح ان سے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے اصرار کرتے ہیں جس پر وہ انکار کر دیتےہیں۔ ویڈیو بنانے والے صارف کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں کم از کم آپ کو ان کی باتوں کا جواب دینا چاہیے لیکن وہ بغیر کچھ کہے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی میں بہت غرور ہے جس پر صارفین نے مداحوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہیں کھلاڑیوں کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔ ان کا خیال ہے کہ ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر کی طرح ہونا چاہیے جو بھارت کے سامنے ہمیشہ خوشامد کرتا ہے۔

https://Twitter.

com/ArrestDh0bi/status/1909456438126063863

ایک ایکس صارف نےکہا کہ بھارتی دوسروں کی پرائیویسی کا خیال نہیں رکھتے۔

https://Twitter.com/WillowAndSwing/status/1909488654525059304

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسی لیے ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔

Reason why Virat leaving india https://t.co/fdyxS2wf1p

— rah (@rah9601u) April 8, 2025

صارفین کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نے شائستگی سے تصویر بنانے سے انکار کیا ہے۔ لوگ سوچتے ہیں کہ وہ مداح ہیں اس لیے مشہور شخصیات کو ان کے لیے کچھ بھی کرنا چاہیے۔

https://Twitter.com/Neelaasapphire/status/1909562861342396573

واضح رہے کہ سن رائزرز کی ٹیم گزشتہ سیزن میں رنر اپ رہی جبکہ آئی پی ایل 2025 میں ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہیں۔

انہیں لکھنؤ سپر جائنٹس، دہلی کیپٹلس، اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے لگاتار تین شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل انڈیا انڈین کھلاڑی ٹریوس ہیڈ سن رائزرز حیدرآباد کرکٹ فینز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انڈیا انڈین کھلاڑی ٹریوس ہیڈ کرکٹ فینز ٹریوس ہیڈ کے لیے

پڑھیں:

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے چلڈرنز ڈے اپنے ننھے مداحوں کے ساتھ منا کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ اداکار جو بچوں سے بے حد محبت کے حوالے سے مشہور ہیں، نے یو اے ای دورے کے دوران بچوں سے ایک خصوصی بیک اسٹیج ملاقات کا اہتمام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جب سلمان خان دوران پرواز موت سے بال بال بچے، اداکار نے سنسنی خیز واقعہ سنا دیا

ویرال بھیانی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں 59 سالہ سلمان خان بچوں سے ہاتھ ملا رہے ہیں، انہیں مسکرا کر ویلکم کررہے ہیں اور مسلسل ان کی حفاظت یقینی بنارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر سلمان خان کے اقدام کو سراہا ہے، ایک مداح نے لکھا کہ سلمان خان اور بچوں کے درمیان خاص لگاؤ ہے۔ ایک اور نے انہیں مین ود اے گولڈن ہارٹ کہا، جبکہ ایک فین نے تبصرہ کیا کہ  سلمان دا گریٹ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

سلمان خان کئی بار اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ایک دن بچوں کے والد بننا چاہتے ہیں۔ شادی کا کوئی ارادہ نہ ہونے کے باوجود وہ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ بچوں کو گود لینے کا سوچ رہے ہیں۔ کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے ٹاک شو ٹو مچ میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن بچے ضرور ہوں گے، جلد ہی، دیکھتے ہیں کب۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی اختلافات کے باوجود سلمیٰ خان سے شادی کیسے ہوئی، سلمان خان کے والد نے بتا دیا

فی الحال سلمان خان مصروف ترین شیڈول کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ان کی نئی فلم  بیٹل آف گیلوان، جو 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جھڑپ سے متاثر ہے، اگلے سال کے وسط میں ریلیز ہوگی۔ اسی دوران وہ بگ باس 18میں بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بالی ووڈ چلڈرنز ڈے خان سلمان خان

متعلقہ مضامین

  • قومی کرکٹ ٹیم کا کونسا کھلاڑی کس کھانے کو پسند کرتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو
  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل
  • مداح کے ’بھائی‘ کہنے پر فہد مصطفیٰ کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل
  • رجب بٹ اور سامعہ حجاب کی نامناسب گفتگو وائرل، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
  • ’مجھے بھائی تو نہ کہیں‘، فہد مصطفیٰ کی خاتون کے ساتھ دلچسپ ویڈیو وائرل
  • شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل
  • چوری کی حیران کن واردات، بچی کے ردعمل پر چور نے سب واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
  • ''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل
  • پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏