قبلہ اول کی حفاظت، اسلام کی بقا اور فلسطین کی مکمل اور واضح حمائت کیلئے متحد ہونا پڑے گا، جے یو آئی ملتان
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
جے یو آئی (ف) کے رہنمائوں نے کہا کہ انتہائی افسوسناک صورتحال یہ بھی ہے کہ اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، او ائی سی کا کردار بھی کوئی قابل ذکر نہیں ہے کہ جس کی تعریف کی جائے، اگر او ائی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بچوں پر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے امت مسلمہ کو آپس کے تمام تر معاملات کو بھلا کر یکجا ہونا پڑے گا۔ قبلہ اول کی حفاظت، اسلام کی بقا اور فلسطین کی مکمل اور واضح حمائت کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔ ورنہ خدانخواستہ کل کسی اور کی باری ہوگی، اسلام دشمن طاقتیں جو واضح طور پر مسلمانوں کی دشمن ہیں اور اسلام کو مٹانے کیلئے سب طاغوتی طاقتیں متحد ہو کر ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں۔ ان کی کوشش یہ ہے کہ وہ مختلف ہتھکنڈوں اور سازشوں کے ذریعے مسلمانوں کو متحد نہ ہونے دیں اور مسلمانوں کو علیحدہ علیحدہ کر کے اس صفحہ ہستی سے ملیامیٹ کریں لیکن ان کی یہ سازشیں کبھی بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچیں گی۔ عالم اسلام کو بھی ان کی غلیظ سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا پڑے گا کیونکہ یہی وقت کا تقاضا بھی ہے اور ضرورت بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک صورتحال یہ بھی ہے کہ اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے اور او ائی سی کا کردار بھی کوئی قابل ذکر نہیں ہے کہ جس کی تعریف کی جائے، اگر او ائی سی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی اور شام و عراق کے بعد فلسطین کی صورتحال او ائی سی کا ذمہ دارانہ کردار ادا نہ کرنے کی وجہ ہے، آج وقت آن پہنچا ہے کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہو۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: او ائی سی کا کردار بھی ہے
پڑھیں:
کراچی: بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ٹینک بنانے کا کام مکمل
فوٹو بشکریہ فیس بکمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ٹینک کا کام مکمل کر لیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے سندھ سیکریٹریٹ اور برنس گارڈن کے اطراف میں ٹینک بنائے گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ دونوں ٹینکوں میں 2 لاکھ 35 ہزار گیلن بارش کا پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔
میئر کراچی نے یہ بھی بتایا کہ ان ٹینکوں میں برنس گارڈن، آرٹس کونسل، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف میں پانی کھڑا ہونے کی شکایات دور ہوں گی۔