پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے چیئرمین بیرسٹر گوہر پر تنقید کرتے ہوئے ان پر اسٹیبلشمنٹ کا اطاعت گزار ہونے کا الزام لگا دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ خان کے بغیر بھائی کے ساتھ ملاقات سے انکار کرکے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ کاش پارٹی کے ذمہ داران بھی ایسا کردار رکھتے، آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی، جس کا افسوس ہے۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا، جب پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور عمران خان کی بہنیں ملاقاتیں کے لیے پہنچے تو انہیں روک دیا گیا۔

بعدازاں 6 وکلا رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت مل گئی جن میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، مبشر مقصود اعوان، ظہیر عباس چوہدری، علی عمران اور خاتون رہنما رضیہ سلطانہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی: عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا

علیمہ خان نے اس پر کہا کہ جب تک ملاقات کی اجازت نہیں ملتی اڈیالہ جیل کے باہر ہی بیٹھے رہیں گے، تاہم بعد ازاں پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیبلشمنٹ اطاعت گزاری الزام بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی تنقید چیئرمین پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ الزام بیرسٹر گوہر پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی چیئرمین پی ٹی ا ئی سلمان اکرم راجا وی نیوز سلمان اکرم راجا عمران خان کی بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی قوم اور پاک افواج کے ساتھ متحد اور یک زبان ہوکر کھڑی ہے، سندھ طاس معاہدہ قانونی طور پر معطل نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان بھارتی اقدامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
  • ملک کا نظام لاقانونیت کا شکار ہے، عمران سے ملاقات نہ ہونے پر سلمان اکرم راجہ برہم
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دینا بچگانہ جبر ہے، سلمان اکرم راجہ
  • امریکی وفد کی عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، سلمان اکرم راجہ
  • انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات