امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ترکیہ میں ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کی قیادت امریکا کیلئے روسی سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کرینگے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سوناٹا کولٹر کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ترکیہ میں ہوگا۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اور امریکی وفود آئندہ دنوں استنبول میں ملاقات کریں گے۔ روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کی قیادت امریکا کے لیے روسی سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کریں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سوناٹا کولٹر کریں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفد کی قیادت
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔