اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال  پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔

مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال دی۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے مراد سعید کی جانب سے دئیے گئے بیان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور معاملے پر پارٹی چیئرمین سمیت دیگر رہنماؤں نے معاملہ بانی چیئرمین کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے رہنماؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ، نہ ہی جنگ کر سکتے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ یہ بات بانی چیئرمین کے نوٹس میں لائے جائے کہ کس طرح کا جارحانہ انداز اپنایا جارہا ہے جو پارٹی کے لیے مزید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیاسی کمیٹی نے احتجاج کی کال

پڑھیں:

5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ نو مئی مقدمات کی سماعت تیزی سے مکمل ہو رہی ہے، ہماری لیگل ٹیم نے اپنے دلائل سے کیس کو اڑا کر رکھ دیا،پانچ اگست کےحوالے سے پنجاب بھر میں موبلائزیشن جاری ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں احتجاج کے چار مقدمات کی سماعت کے موقع پر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عالیہ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ جج صاحب آج موجود نہیں تھے اس لیئے اگلی تاریخ انیس اگست کی دی گئی، ہم نے اپنی سفارشات بھی پارٹی قیادت کو بھجوا دی ہیں جو ہدایات آئیں گی اس پر عمل ہوگا۔
چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ان عدالتوں کو یہ بات سوچنی چاہیے کہ یہ اپنی عزت و توقیر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں یا اس میں کمی چاہتے ہیں۔ انصاف کو بلڈوز کرکے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سزا دینے کی کوشش ہورہی ہے۔ چاہتی ہوں عدالتیں انصاف پر فیصلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اب تحریک گلی محلے میں پھیل گئی ، ہم اب گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کریں گے۔ ہم نے پاکستان کوبچانا ہے اور بانی کو باہر بھی لے کر آنا ہے۔ اب نظر آئے گا کہ پورے پنجاب میں ہر جگہ پی ٹی آئی کے جھنڈے اور بانی کی تصاویر ہوں گی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • ’جو ترمیم پی ٹی آئی اسحاق ڈار کیلئے لائی تھی اب اس کا نشانہ مراد سعید بنیں گے : رانا ثناءاللہ 
  • مراد سعید کو سینیٹ پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن  کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا
  • 5 اگست کی تیاریاں جاری، گلی محلے یونین کونسل لیول تک احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی رہنما
  • پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، مراد سعید کب منظر عام پر آرہے ہیں؟
  • مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید