ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ/ پاسپورٹ بلاک، عدالت سے رجوع کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ارشد خان المعروف چائے والے کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ۔ عدالت سے رجوع کرلیا 1978 سے قبل کے رہائشی شواہد مانگے جارہے۔درخواست گزار ، متعلقہ حکام ریکارڈ سمیت17اپریل کو طلب ،،17برس کی عمر میں اسلام آباد کے ایک بازار میں چائے بیچتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے شہرت پانے والے ارشد خان کی پاکستانی شہریت پر سوال اٹھ گئے۔ نادرا اور پاسپورٹ حکام نے شہریت کے شواہد پیش نہ کرنے پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردئیے ۔جس کے خلاف ارشد خان چائے والا نے عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ کے زریعے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مٹیاری(نمائندہ جسارت) شہر کے ہوٹلوں اور دکانوں میں کیمیکل ملے دودھ اور چائے کی فروخت جاری۔ پیٹ کے امراض میں اضافہ ضلع انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی نے کوئی کاروائی نہیں کی۔مٹیاری شہر اور نواحی علاقوں کے بیشتر ہوٹلوں اور سڑک کنارے لگائے گئے دودھ کی دکانوں پر کیمکل ملے دودھ اور چائے کا کاروبار جاری ہے جس کے باعث سیکڑوں شہری گیسٹرو اور پیٹ اور معدے کے امراض میں مبتلہ ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملے دودھ کی چائے یا دودھ پینے سے پیٹ۔ معدے اور گردوں کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اس کاروبار کرنے والوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی جس کے باعث ہزاروں شہریوں کی صحت داؤ پر لگی ہوئی ہے۔