پنجاب حکومت نے متعدد اعلیٰ افسران کےتقرروتبادلے کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
قیصرکھوکھر:عدنان ارشادکوڈپٹی سیکرٹری محکمہ سی اینڈڈبلیوسےاوایس ڈی بنادیاگیا، زینب طاہر کو گریڈ 18میں ترقی دیکرڈپٹی سیکرٹری محکمہ دی اینڈڈبلیوتعینات کردیا۔
انعم زید کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کر دیا گیا، حافظ محمد عمران کو سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی تعینات کیا گیا۔
عامر محمود کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا، ثمینہ سیف نیازی ، امتیاز حسین و عامر افتخار کی خدمات پنجاب فوڈاتھارٹی کےحوالےکی، محکمہ سروسز نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان
ملک کے میدانی علاقوں میں ان دنوں موسم شدید گرم ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کا احوال بتاتے ہوئے کہا ہےکہ سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ روز جیکب آباد میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرلاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میر پور خاص 43 ، کراچی 41، لاہور 38، پشاور، اسلام آباد35، مظفر آباد33، کوئٹہ 25 اور گلگت میں 22 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔