Daily Mumtaz:
2025-07-26@14:01:47 GMT

پاکستان کا عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

پاکستان کا عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر اظہار تشویش

واشنگٹن (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے کہ اس کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جوہری تخفیف اسلحہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک ایران وزرائے خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش

ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی ہے، اس دوران عباس عراقچی نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر عالمی اداروں خصوصاً او آئی سی کو متحرک کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے پر قبضے کی اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، اس کا مقصد فلسطینی شناخت کو مکمل طور پر مٹانا ہے۔ دوسری جانب اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ایران وزرائے خارجہ کا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہارِ تشویش
  • پاک ایران وزرائے خارجہ کا رابطہ، اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
  • پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم پر اظہار تشویش
  • چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر
  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، یحییٰ خان آفریدی
  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں: چیف جسٹس پاکستان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین میں اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مستقل حمایت پر اظہار تشکر
  • او آئی سی تعاون اجلاس، اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا: اسحاق ڈار
  • اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات کی روک تھام کیلئے مل کر اقدامات اُٹھانے ہوں گے، اسحاق ڈار
  • اخلاقیات پر مصنوعی ذہانت کے ساتھ ایک مکالمہ