ٹی20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے سُسر و سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا داماد ہونے کی وجہ سے کم بیک کے الزام پر لب کشائی کردی۔

کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6،7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں ،اس میں میری کافی اچھی کارکردگی رہی تھی، شادی کو تو 2 سال ہوئے ہیں، مگر اب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق کو بار بار دہرایا جائے تو دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس تب ہوتا ہے جب ہمارے اپنے سابق کھلاڑی ایسی باتیں کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک پلیئر کس مرحلے سے گزر رہا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: "پی ایس ایل میں نسیم شاہ کو جلد بیٹنگ کیلئے بھیج سکتے ہیں"

شاداب خان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بہت سے کام پردے کے پیچھے ہورہے ہیں جو دکھائی نہیں دیتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج ہی سب سے اہم ہوتے ہیں، ہم ان کے لیے محنت کر رہے ہیں، ثقلین مشتاق میری بولنگ میں بہتری لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ، کپتانی کا تاج شاداب کے سر پر سجنے سے رہ گیا

واضح رہے کہ سابق کرکٹر پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ثقلین مشتاق نے لابنگ کرکے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران لیگ اسپنر کو ٹیم میں بطور نائب کپتان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ انکی پلئینگ الیون کا حصہ بننے کی بھی نہیں تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ثقلین مشتاق

پڑھیں:

کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ

—فائل فوٹو

کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ایئر لائن کی پرواز کو واپس جدہ اتارا گیا۔

پرواز پی اے 171 جدہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئی تو مسافر فدا حسین کی طبیعت خراب ہو گئی۔

روانگی کے 1 گھنٹہ 20 منٹ بعد پرواز نے واپس جدہ میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ورک ویزا پر سعودیہ جانیوالے 2 افراد جعلی ڈرائیونگ لائسنس پر گرفتار

ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے دو افراد ڈرائیونگ لائسنس جعلی ہونے پر گرفتار کرلیے گئے۔

مسافر کو جدہ ایئر پورٹ پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم طبیعت نہ سنبھلنے پر اس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریض کو ایئر لائن کے اخراجات پر اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔ 

نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 171 کے دیگر مسافروں کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابر یا کوہلی؛ کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے
  • پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
  • پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر  تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • شاداب خان کا کارنامہ، پی ایس ایل میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
  • کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟