وزیراعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمن کی ملاقات، غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور توانائی شعبے میں اصلاحات پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں تین رکنی وفد کی ملاقات، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری اور ظلم و ستم پر بین الاقوامی قوتوں کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر جاری صہیونی ظلم و جبر کے خلاف ہر بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھانے اور پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف فلسطینیوں کی حمایت میں واضح ہے۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں طویل مدتی اصلاحات لانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام کی زندگی میں آسانی کے لیے کی جا رہی ہیں اور یہ مشن جاری رکھیں گے۔ انہوں نے انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کے سفر کے تسلسل کا عزم بھی ظاہر کیا۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ، اور آصف لقمان قاضی بھی شریک تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو مؤثر، جامع اور مستعدی سے کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کے تصفیے میں ہر ممکن احتیاط رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کیے جائیں، نجکاری کے مراحل کے لیے نجکاری کمیشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام فیصلوں پر مکمل اور مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیش رفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو 2024ء میں نجکاری کی فہرست میں شامل کیے گئے اداروں کی نجکاری پر پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن، ڈسکوز کی نجکاری مقررہ معاشی، ادارہ جاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل ہو گی۔