قاری کا سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچے پر بدترین تشدد، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سٹی42: باٹا پور کے علاقے میں قاری وسیم نے 4 سالہ ذوالقرنین پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں بچے کے چہرے پر نشان پڑ گئے۔
ذوالقرنین جو حمزہ بلاک کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہے اُسےسبق یاد نہ کرنے پر قاری نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق جیسے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، قاری وسیم موقع سے فرار ہوگیا۔
بچے کے والد نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے اور قاری کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
پنجاب میں ’اسٹیٹ آف دی آرٹ ریفررل‘ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔