آرمی چیف سے امریکی اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی ضروریات پر بات چیت بھی کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اظہار اعتماد کیا اور موجودہ گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور پی ٹو پی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی پر اظہار
پڑھیں:
آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے واٹس ایپ گروہ میں پاک فوج اور آرمی چیف کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سکردو سٹی تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آرمی چیف کیخلاف توہین آمیز اور غیر اخلاقی بیان واٹس ایپ گروپ اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے لوگوں کو اشتعال دلانے اور پاکستان آرمی چیف کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔