وجے ورما سے بریک اپ؛ تمنا بھاٹیہ کے فوری اور دلچسپ جواب سے صحافی لاجواب
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور رقاصہ تمنا بھاٹیا نے ایک تقریب میں اپنے بریک اپ سے متعلق پوچھے گئے بالواسطہ سوالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور صحافیوں کو خاموش کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی ایک تقریب اس وقت زعفران زار بن گئی جب ایک دلچسپ سوال کے جواب میں خود صحافی اپنے جال میں آگیا۔
تمنا بھاٹیا نے وجے ورما کے ساتھ مبینہ بریک اپ کے بعد اس موضوع پر گفتگو سے پرہیز کرتی ہیں لیکن صحافی کب باز آنے والے ہوتے ہیں۔
صحافی نے معنی خیز انداز میں سوال کیا کہ کیا کوئی ایسی شخصیت ہے، جس پر آپ جادو ٹونے کی مدد سے وجے (فتح) پانا چاہیں گی؟
وجے چوں کہ تمنا بھاٹیا کے سابق دوست کا نام بھی ہے اس لیے تقریب شرکا اس سوال پر تالیاں بجائے بغیر نہ رہ سکے۔
سب منتظر تھے کہ تمنا بھاٹیہ شاید اس سوال سے کترا جائیں گی لیکن بااعتماد تمنا نے جواب دیا کہ یہ (جادو ٹونا) تو آپ ہی کو کرنا پڑے گا۔ اسطرح سارے پاپارازی میری مٹھی میں ہوں گے۔
تمنا بھاٹیہ نے الٹا صحافی سے ہی پوچھ لیا کہ آپ کیا کہتے ہیں پھر ایسا کرلیا جائے؟ بلکہ کیوں نہ تجربہ آپ ہی پر کرلیا جائے۔
اداکارہ کے اس جواب پر صحافی اپنا سا منہ لیکر رہ گئے اور تقریب کے شرکا ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب، وائس ایڈمرل اویس بلگرامی مہمان خصوصی تھے
تصویر سوشل میڈیا۔پاک بحریہ کےلیے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گن بوٹ میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی سیمی آٹومیٹک گنز نصب کی جائیں گی، گن بوٹ بحری سیکیورٹی آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کی مزید گن بوٹس بنانے پر غور کر رہی ہے۔
لانچنگ تقریب میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارتِ دفاعی پیداوار کے حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔