پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک کا حق ادا کیا ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے، 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسایا جس ہمیں بھگتنا پڑا کیونکہ اسلحہ عام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کو پاکستانی کے لیے دہشت گردی نہ ہونے دے، پاکستان کا افغانستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم نے جتنی قیمت ادا کی ڈرگ سے ہمارا معاشرہ خراب ہوگیا، افغانستان سے کچھ دیر سے ٹھنڈی ہوا نہیں بلکہ گرم ہوا آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے پاکستانی واپس لانے پر صوبہ سندھ کے بھی تحفظات ہیں، آج اڑان پاکستان اقبال کی خودی کے لیے ہے، پاکستان کی فوج ہماری قومی سلامتی کا ادارہ ہے کوئی شہری قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں چند ججوں اور جرنیلوں نے منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا، آج ہماری اسٹبلشمنٹ نے کہا اب ہم سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہیں ہے، موجودہ اسٹبلشمنٹ بھی سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہونا چاہتی ہے، اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زیادہ ضرورت سیاسی استحکام کی ہے۔
‘تمام صوبوں میں اقبال اکیڈمی بنائی جائے گی’
میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اقبال اکیڈمی کے دورے پر آیا ہوں علامہ اقبال پاکستان کے فکر بانی ہیں بدقسمتی سے ہماری سیاسی تاریخ طلاطم سے گزری ہے، ملک میں انتہا پسندی ہے کہیں لسانیت ہے اور اس کی بڑی وجہ علامہ کی فکر سے دوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں نظریاتی ڈھانچہ مضبوط ہونا چاہیے، پاکستان ایک نظریے کی بنیاد پر بنا تھا تمام صوبوں میں اقبال اکیڈمی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت تعلیم سے کہا گیا ہے کہ ہمارے نصاب میں دوبارہ سے شامل کیا جائے، ہم نے کافی حد تک اقبال کو نصاب سے نکال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جدت کا دور ہے، اقبال محنت کا سبق دیتا ہے، اقبال چھٹی کے خلاف تھا جو آزاد قومیں ہیں وہ محنت کرتی ہیں، اقبال ڈے پر چھٹی کے بجائے اس پر مذاکرے ہونے چاہئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اقبال نے ہمارے لیے بہترین پیغام چھوڑا ہے، ہم تسخیر کائنات کے بجاے تسخیر مساجد میں لگے ہوئے ہیں، اقبال پاکستان کے سافٹ پاور ہیں، 40 سے زائد زبانوں میں اقبال کے تراجم ہو چکے ہیں۔
‘اتفاق رائے کے بغیر بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہوسکتا’
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی حساس معاملہ ہے، ان کی واپسی پر سندھ کو بھی تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک تمام وفاقی اکائیوں کا اتفاق نہیں ہو جاتا، بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا فیصلہ نہیں ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے بنگلہ دیش کی واپسی ملک میں نہیں ہو ادا کی
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ(پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور افغانستان کی جانب سے افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے اور معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کا یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے مؤثر رہے گا۔ معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔