افغانستان سے اب ٹھنڈی ہوا نہیں بلکہ گرم ہوا آرہی ہے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا لیکن 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسانے سے اسلحہ عام ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے افغان حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایوان اقبال لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہمسایہ اور دوست ملک ہونے کا حق ادا کیا لیکن 35 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک میں بسانے سے اسلحہ عام ہوا۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی نہ ہونے دے، پاکستان کا افغانستان سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم نے اس کی قیمت ادا کی، ڈرگز سے ہمارا معاشرہ خراب ہوگیا، افغانستان سے کچھ دیر سے ٹھنڈی ہوا نہیں بلکہ گرم ہوا آرہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے پاکستانی واپس لانے پر صوبہ سندھ کے بھی تحفظات ہیں، آج اڑان پاکستان اقبال کی خودی کے لیے ہے، پاکستان کی فوج ہماری قومی سلامتی کا ادارہ ہے، کوئی شہری قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں چند ججوں اور جرنیلوں نے منتخب وزیراعظم کو نااہل کیا، آج ہماری اسٹبلشمنٹ نے کہا اب ہم سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہو چکے ہیں، موجودہ عدلیہ بھی سیاسی انجینئرنگ سے علیحدہ ہونا چاہتی ہے، اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں زیادہ ضرورت سیاسی استحکام کی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی حساس معاملہ ہے، ان کی واپسی پر سندھ کو بھی تحفظات ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر نے کہا کہ نے افغان ادا کی
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔