بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور نہیں کر سکا ہے، جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری بھارتی جیلوں میں قید ہیں، حریت قیادت بھی جیلوں میں ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کا حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کا جذبہ مٹا نہیں سکا، آج بھی کشمیری بھرپور انداز سے اور پہلے سے زیادہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، جب تک ایک پاکستانی بھی زندہ ہے مسئلہ کشمیر زندہ رہے گا۔ امیر مقام نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں دلیری سے بات کی۔ کشمیر کانفرنس سے مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ ظفر الحق، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی لطیف اکبر، حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی، رکن قومی اسمبلی حفیظ الدین، مشاہد حسین سید، آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما اور حریت قائدین نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیریوں کے نے کہا کہ
پڑھیں:
کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔
مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔