کپل شرما کے وزن میں اچانک تبدیلی دیکھ کر مداح حیران
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے وزن میں حیران کن تبدیلی دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے۔
کپل شرما کی ممبئی ایئر پورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی کامیڈین اس وائرل ویڈیو میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ دبلے پتلے نظر آ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Telly Reporter (@tellyreporter)
کپل شرما کے وزن میں اچانک اتنی زیادہ کمی دیکھ کر مداح حیران ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں۔
کچھ سوشل میڈٰیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی کامیڈین کے وزن میں یہ کمی وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک یا پھر ہو سکتا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے آئی ہو۔
دوسری جانب کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کپل شرما نے کرن جوہر سے متاثر ہو کر اپنا وزن کم کیا ہے۔
فی الحال بھارتی کامیڈین نے اپنے وزن میں کمی کی وجہ سے متعلق سوشل میڈٰیا پر ہونے والے تبصروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ کپل شرما نے چند سال پہلے بھی ایک بار اپنا وزن کم کیا تھا لیکن بعد میں دوبارہ بڑھا لیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی کامیڈین کے وزن میں کپل شرما
پڑھیں:
ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے
ریسلنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہلک ہوگن اچانک چلے بسے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (سب نیوز)ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن ہارٹ اٹیک کے باعث 71سال کی عمر میں چل بسے، ہوگن کو 2005 میں ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ریسلنگ کیرئیر کے دوران ہوگن کی متعدد سرجریز ہوئی تھیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ایم زیڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کلیئر واٹر، فلوریڈا میں ایمرجنسی خدمات کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ہلک ہاگن بے ہوش حالت میں پائے گئے، جنہیں موقع پر سی پی آر دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔اسپتال میں ان کی شناخت ٹری جین بولیا کے نام سے کی گئی، جو دنیا بھر میں ہلک ہاگن کے نام سے مشہور تھے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب ریسلر تھے بلکہ ریسلنگ کی دنیا میں ایک کلچر کا نام بن چکے تھے۔
انہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کو بین الاقوامی سطح پر مقبول بنانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ ہلک ہاگن 1980 اور 1990 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار ہوتے تھے، اور ان کی شخصیت نے ریسلنگ انڈسٹری کو ایک نئی شناخت دی۔ ان کی وفات پر دنیا بھر کے ریسلنگ شائقین اور ساتھی ریسلرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال وزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال چھبیس نومبر احتجاج، حکومت پنجاب کا 20ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟، محسن نقوی کا علی امین گنڈا پور پر طنز این اے 175ضمنی انتخاب،دانیہ شاہ کے شوہر 2بیویوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم