Express News:
2025-07-26@01:04:34 GMT

سنی دیول نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے کتنا معاوضہ لیا؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT

بالی ووڈ اسٹار سنی دیول نے اپنی فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اب فلم جات کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ لیا ہے اس حوالے سے سوالات گردش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی دیول نے کئی سالوں سے نسبتاً کم معاوضہ وصول کیا تھا، لیکن اب باکس آفس پر زبردست واپسی کے بعد وہ اپنی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔

اداکار کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سنی دیول نے برسوں سے کم فیس پر کام کیا، مگر اب ’غدر 2‘ سے سنیما پر زبردست واپسی کے بعد انہوں نے اپنی فیس بڑھائی ہے، جو کہ ان کا حق بنتا ہے۔

سنی دیول کے ذرائع کے مطابق یہ فیس ان کی پرانی فیس سے چھ گنا زیادہ ہے، مگر جب تک اسٹار باکس آفس پر نتائج دے رہا ہو، تو سب کچھ جائز ہے۔

سنی دیول نے فلم غدر 2 کیلئے 8 کروڑ روپے وصول کیے تھے جبکہ اب کہا جارہا ہے کہ انہوں نے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کیا ہے۔

گوپی چند مالینینی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جات میں کئی مشہور فنکار شامل ہیں، جن میں سنی دیول سمیت رندیپ ہوڈا، وینیت کمار سنگھ، ریجینا کیسندرا، رامیا کرشنن اور سایامی خیر شامل ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سنی دیول نے

پڑھیں:

آئین کے آرٹیکل 20 اور قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، نسرین جلیل

مائنارٹی رائٹس مارچ کے وفد سے ملاقات کے دوران سینئر متحدہ رہنما نے کہا کہ جبری مذہب کی تبدیلی پر پابندی، زبردستی کی شادی کی روک تھام، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر سینئر مرکزی رہنما سینیٹر نسرین جلیل اور رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی سے اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی، مائنارٹی رائٹس مارچ کے وفد میں انسانی حقوق کے رہنماؤں شیما کرمانی، پاسٹر غزالہ، نومی بشیر اور دیگر موجود تھے۔ وفد نے 11 اگست اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر مائنارٹیز کے حقوق کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع اور مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔ سینئر مرکزی رہنما نسرین جلیل نے وفد سے کہا کہ ایم کیو ایم اقلیتوں کے حقوق اور انہیں برابر کا پاکستانی سمجھتے ہوئے پارلیمان کے اندر اور باہر جدوجہد کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جبری مذہب کی تبدیلی پر پابندی، زبردستی کی شادی کی روک تھام، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ہماری پالیسی کا حصہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان آئین کے آرٹیکل 20 کے مطابق مذہب اور مذہبی عبادت گاہوں میں جانے کی آزادی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی 11 اگست کی تقریر کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے اور تنظیم کا شعبہ اقلیتی امور اس سلسلے میں بھرپور فعال ہے۔ اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی انیل کمار، مہیش کمار، انچارج شعبہ اقلیتی امور پطرس مسیح و اراکین بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بھائی کی ضمانت کیلئے 3 سالہ بچی اغوا کرنے والا ملزم گرفتار
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • سینیٹ میں مخبر کے تحفظ اور نگرانی کیلئے کمیشن کے قیام کا بل منظور
  • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، الطاف بٹ
  • سلمان خان نے بگ باس 19 کیلئے معاوضے میں بڑی کمی کر دی، اب کتنی رقم لیں گے؟
  • آسٹریا شینجن ویزا کے حصول کے لیے کم از کم بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
  • آئین کے آرٹیکل 20 اور قائداعظم کی 11 اگست کی تقریر کے مطابق اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے، نسرین جلیل
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • نادرا کا اہم اعلان، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری معاشی بہتری کیلئے ناگزیر ہے:وزیراعظم