صدر ٹرمپ کے دورے کی منصوبہ بندی‘سعودی وزیرخارجہ واشنگٹن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )سعودی عرب کے وزیر خارجہ امریکہ کے سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں دورے کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں موسم بہار میں متوقع سعودی عرب کے دورے سے متعلق امور کو طے کرنا اور منصوبہ بندی ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا منصوبہ ہے کہ وہ مئی کے اوائل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط کریں گے یہ ان کے دوسرے صدارتی دور کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، جس میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں.
(جاری ہے)
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے جس میں غزہ، سوڈان، یمن اور روس یوکرین تنازعہ کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق مارکو روبیو نے سعودی عرب کی روس یوکرین تنازع میں ثالثی کی کوششوں اورعلاقائی تعاون پر شکریہ ادا کیا. ملاقات کے دوران غزہ سے متعلق گفتگو میں پائیدار فائر بندی کے حصول پر زور دیا گیا جبکہ سوڈان کے حوالے سے دونوں نے اتفاق کیا کہ مسلح گروہوں کو فوری طور پر امن مذاکرات میں واپس آنا چاہیے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے اور سول حکمرانی کی جانب پیش رفت کرنی چاہیے اس ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بھی شریک تھیں یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ ماہ سعودی عرب کا ممکنہ دورہ کرنے والے ہیں. یادرہے کہ گذشتہ ماہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ٹرمپ کے ریاض کے دورے کی تیاری کے سلسلہ میں ہے سعودی جریدے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور استحکام کے امور پر بات چیت کی ہے فرانسیسی صدر کے ساتھ گفتگو میں دونوں راہنماﺅں نے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے، علاقائی و عالمی امور، اور سلامتی و استحکام کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کے دورے
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سہ ملکی دورے کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سینئر وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے، دونوں رہنماؤں میں علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال ہوگا، دوطرفہ امور اور تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک میں تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودیہ مکمل کر کے برطانیہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا جائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 22 ستمبر کو فلسطین سے متعلق دو ریاستی حل کی سربراہ کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
مزید :